علامتی چیک کے ذریعے پینشن اسکیم کی تقسیم کا عمل شروع - Voice of Divyang

Followers

Advertisement

Slideshow


علامتی چیک کے ذریعے پینشن اسکیم کی تقسیم کا عمل شروع

علامتی چیک کے ذریعے پینشن اسکیم کی تقسیم کا عمل شروع

مالیگاؤں، گذشتہ روز تین دسمبر عالمی یوم معذور کے موقع پر دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام بھوک ہڑتال کی گئی تھی جس میں شہر کے تمام معذوروں کی ٹھوس نمائندگی کی گئی تھی اس بھوک ہڑتال میں شہر کے معذوروں کے درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے کارپوریشن سے دو دو ہاتھ کرنے کے لیے دیویانگ سوسائٹی مکمّل بندوبست میں تھی اسی دوران پولیس محکمہ کی جانب سے بھی شہر کے معذوروں کو مکمّل تعاون حاصل رہا کہا جاتا ہے کہ پہلی مرتبہ کسی معذوروں کے پروگرام میں اتنا پولیس فورس دیکھا گیا دیویانگ سوسائٹی پولیس محکمے کے شکر گزار ہے، آج کارپوریشن کی جانب سے دیویانگ سوسائٹی کے تین معذوروں کو علامتی طور پر چیک تقسیم کیا گیا اس موقع پر دیویانگ سوسائٹی کی ورکنگ کمیٹی کے اختر حسین، ایڈووکیٹ سالک، اقبال سونل، بابو فرنیچر، اور انس واچ وغیرہ موقع پر حاضر تھے.
جاری کردہ :صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ

پیج