دیویانگ سوسائٹی احتجاج کے ذریعے تین دسمبر منائیں گی، کارپوریشن پر ہوسکتی ہے بھوک ہڑتال ‏ - Voice of Divyang

Followers

Advertisement

Slideshow


دیویانگ سوسائٹی احتجاج کے ذریعے تین دسمبر منائیں گی، کارپوریشن پر ہوسکتی ہے بھوک ہڑتال ‏

دیویانگ سوسائٹی احتجاج کے ذریعے تین دسمبر منائیں گی، کارپوریشن پر ہوسکتی ہے بھوک ہڑتال 

(صدر مدثر رضا کی خصوصی رپورٹ)

      مالیگاؤں، ٣ دسمبر اقوام متحدہ کی جانب سے ١٩٩٢ کے بعد سے فروغ پانے والا ایک بین الاقوامی جشن ہے اس دن کو منانے کا مقصد معذوروں کے معمولات کی تفہیم کو فروغ دینا اور معذور افراد کے وقار، حقوق، روزمرہ کی زندگی کے درپیش مسائل اور اسکا حل انکی فلاح و بہبود کے لئے تعاون کو متحرک کرنا اہم مقصد ہوتا ہے، مگر انتہائی دکھ کے ساتھ یہ بات کہنا پڑھ رہی ہے کہ دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کا قیام جس دن سے عمل میں آیا ہے اس دن سے لیکر آج تک سوسائٹی معذوروں کے حقوق کے لیے مسلسل لڑ رہی ہے یہاں تک کہ تین دسمبر عالمی یوم معذور کے طور پر پوری دنیا میں منایا جاتا ہے جو کہ معذوروں کے لئے ایک خوشی کا دن ہوتا ہےاس موقع پر بھی ہمیں احتجاج کے ذریعے اپنے حقوق کو منوانے کی غرض سے روڈ پر آنے کی نوبت پیش آ رہی ہے شہر مالیگاؤں کی مہا نگر پالیکا مسلسل شہر کے معذوروں کے ساتھ دھوکہ دہی کر رہی ہے جب سے کارپوریشن کا قیام عمل میں آیا ہے پہلی مرتبہ پینشن جاری کی ہے اور آنے والے سال میں پینشن کی رقم کم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، آفس کی جگہ کیلئے حکومت مہاراشٹر کی گائیڈ لائن کا سہارا لیتے ہوئے اپنا دامن بچا رہی ہے اگر تین دسمبر سے پہلے پہلے شہر کے تمام ہی معذوروں کے حق میں کارپوریشن اگر کوئی مثبت اور ٹھوس اقدامات نہیں کرتی ہے تو آنے والی تین دسمبر عالمی یوم معذور کے موقع پر کارپوریشن پر بھوک ہڑتال کئے جانے کا اندیشہ ہے اس ضمن میں سٹی پولیس اسٹیشن اور قلعہ پولیس اسٹیشن کو باخبر کیا جا چکا ہے. 
جاری کردہ :صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ

پیج