شہر کے معذور حضرات بس پاس بنوائیں (دیویانگ سوسائٹی) - Voice of Divyang

Followers

Advertisement

Slideshow


شہر کے معذور حضرات بس پاس بنوائیں (دیویانگ سوسائٹی)


شہر کے معذور حضرات بس پاس بنوائیں (دیویانگ سوسائٹی)

مالیگاؤں (پریس ریلیز) دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے شہر مالیگاؤں کے ایسے تمام ہی معذور حضرات کو اس خبر کے ذریعے باخبر کیا جاتا ہے کہ ایسے معذور افراد جنکا آن لائن میڈیکل سرٹیفیکیٹ جسے یونک ڈس ایبلیٹی آئے ڈی (یوڈی آئے ڈی کارڈ) جن معذوروں کا بن چکا ہے ان معذور حضرات کیلئے نیو بس اسٹینڈ میں مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے ایک سہولتی کارڈ بنا کر دیا جا رہا ہے جس میں کچھ شرائط درج ذیل ہیں
*نابینا معذور افراد کیلئے ریاستی پاس کے اصول*
1) پاس قابل منتقلی نہیں ہے
2) پاس کا غلط استعمال جرم ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی
3) اگر سفر کے دوران پاس نہیں دکھایا گیا تو پاس ہولڈر کو بنا ٹکٹ سمجھا جائے گا
4) اس پاس کو ہر سال ری نیو کرنا ہوگا
5) سفر کے دوران بس کے معائنہ کے وقت پاس معائنہ افسر کو دکھانا ہوگا
6) اگر پاس کھو گیا یا چوری ہو گیا تو پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت درج کروائیں اسکے علاوہ بس آفس کو اطلاع دینا پاس ہولڈر کی ذمہ داری ہوگی
7) اس کارڈ میں معذور شخص کو 75 فی صد اور انکے ساتھی کو 50 فی صد اور شیو شاہی بسوں میں معذور کو 70 فی صد اور انکے ساتھی کو 45 فی صد معذور شخص کے فی صد کے حساب سے رعایت دی جائے گی اور یہ رعایت صرف ریاست مہاراشٹر تک محدود ہے.

*اس کارڈ کو بنانے کے لیے آپ کے پاس یہ ڈکومینٹ ہونا ضروری ہے*
1) آن لائن میڈیکل سرٹیفیکیٹ جسے ہم (یونک ڈس ایبلیٹی آئے ڈی کہتے ہیں(ایک زیراکس)
2)  آدھار کارڈ (اپڈیٹ) (ایک زیراکس)
3) آپکا موبائل نمبر آپکے آدھار سے لنک ہونا چاہیے
4) آپ کے آدھار پر جو موبائل نمبر درج ہے وہ آپ کے پاس موجود ہونا چاہیے اور اس نمبر پر ریچارج رہنا ضروری ہے کیونکہ آپ کے اس موبائل نمبر پر او ٹی پی پاسورڈ آئے گا 
5) اس کارڈ کو بنانے کی فیس 50 روپے ہوگی
6) آخر میں کارڈ کی سلپ لینا نہ بھولیں اوریجنل کارڈ تین مہینے کے بعد اسی آفس سے سلپ بتانے کے بعد ملے گا. 
اگر کسی معذور کو بس اسٹینڈ جانے میں دشواری ہے تو یہ تمام ڈکومینٹ اپنے گھر کے کسی بھی شخص کو بھیج کر بنوا سکتے ہیں شہر کے تمام معذوروں سے گزارش ہے کہ وہاں جا کر کسی بھی قسم کی بحث و مباحثہ نہ کریں اور نہ ہی کسی ایجنٹ کے چکر میں پڑیں مزید معلومات کے لئے سوسائٹی کے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں. 
8446501745،8983746177،9270301745
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ

پیج