دیویانگ ‏سوسائٹی ‏کے ‏بلاگ ‏کا ‏قیام ‏عمل ‏میں ‏آیا - Voice of Divyang

Followers

Advertisement

Slideshow


دیویانگ ‏سوسائٹی ‏کے ‏بلاگ ‏کا ‏قیام ‏عمل ‏میں ‏آیا

دیویانگ سوسائٹی کے بلاگ کا قیام عمل میں آیا 

دورِ حاضر میں بلاگ کی افادیت سے کون واقف نہیں جسے ہم عام زبان میں ڈیجیٹل ڈائری کے نام سے بھی منسوب کر سکتے ہیں

 جس پر ہم اپنے تجربات، خیالات، احساسات، مشاہدات اور روزمرہ کی زندگی میں درپیش مسائل کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے

        ایک زمانہ تھا جب پیغام رسانی اور خبروں کے لئے اخبارات و رسائل کا استعمال کیا جاتا تھا

 مگر آج کے ترقی یافتہ دور میں اسکی اہمیت بہت تیزی سے گھٹتی نظر آرہی ہے.

 انٹرنیٹ کی دنیا سے آج ہر وہ شخص واقفیت رکھتا ہے جو صحیح سے تعلیم یافتہ بھی نہیں ہے

 ایسے حالات میں وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے شہر کے معذوروں کے درپیش مسائل اور انکے حل کے ساتھ احتیاطی تدابیر اور اپنی آواز ایوانوں تک پہنچانے کے لیے

 اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے شہر مالیگاؤں میں معذوروں کی ایک فعال تنظیم بنام دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے

 "وائس آف دیویانگ"

 کے نام سے ایک بلاگ کا قیام عمل میں آیا ہے جس پر معذوروں سے متعلق خبریں، مضامین، اور اعلانات وغیرہ شئیر کئے جائیں گے.
9270301745 
E-mail. Divyangews@gmail.com 

جاری کردہ :دیویانگ میڈیا سیل

پیج